میاں چنوں،شہریوں نے بچے اغواء کرنے کے شبہ میں چار خواتین اور 4مردوں کو پکڑ لیا

منگل 9 اگست 2016 22:26

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) شہریوں نے بچے اغواء کرنے کے شبہ میں چار خواتین اور 4مردوں کو پکڑ لیا،خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے،پکڑنے جانیوالے تمام افراد اغواء کار نہ نکلے ،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں نواحی گا?ں110پندرہ ایل میں تین سالہ بچی کے اغوا ء میں اہل علاقہ نے ایک خاتون کو پکڑلیا،پولیس کے حوالے کیا تو تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کے خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،جبکہ 112چک کے قریب بچوں کے اغواء شبہ میں اہل علاقہ نے تین خواتین اور دو مردوں کو پکڑ گیا،بعدازں پولیس تحقیقات کے بعدمعلوم ہوا ہے میاں بیوی کا جھگڑا تھا،جبکہ 25والے پھاٹک کے قریب شہریوں نے ایک شخص کو بچوں کیااغواٗ میں پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا تو پولیس تحققیات کے بعد معلوم ہوا مذکورہ شخص نشہ کا عادی ہے،چوکی جنڈیالی میں بھی اہل علاقہ نے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاتو معلوم ہوا مذکورہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،پولیس کاکہنا ہے برائے کرم شہری جھوٹی افواہوں سے پرہیز کریں۔