وزیراعلیٰ سندھ کا سابق وزرا و مشیران سے سرکاری دفاتر و گھر خالی کرانے کا حکم

منگل 9 اگست 2016 22:44

وزیراعلیٰ سندھ کا سابق وزرا و مشیران سے سرکاری دفاتر و گھر خالی کرانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیروں، مشیروں اورمعاونین خصوصی سے دفاتر اورسرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لیے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹیسابق وزیروں، مشیروں اورمعاونین خصوصی سے دفاتر اور رہائش گاہیں خالی کروائے گی اور انہیں دی گئی سرکاری گاڑیاں بھی واپس لے گی۔