وزیر اعلیٰ بلوچستان نے را پر الزام لگایا وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں ؟ عوامی تحریک

ایک سازش کے تحت نواز حکومت محب وطن قومی ایجنسیوں کے خلاف الزام تراشی کروا رہی ہے ‘خرم نواز گنڈا پور

منگل 9 اگست 2016 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ دہشتگردی میں انڈیا اور را کی مداخلت کا بیان دیا ہے ،وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں ؟ اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان درست ہے تو پھر اب تک وزیر اعظم نے انڈین حکومت سے با ضابطہ احتجاج کیوں نہیں کیا ؟،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سانحہ کو را کی کارستانی قرار دیا جبکہ ن لیگ کے اتحادی اچکزئی نے اس کا الزام بالواسطہ ایجنسیوں پر لگایا اس پر بھی وزیر اعظم کی خاموشی انتہائی سنگین معاملہ ہے ،ایک سازش کے تحت نواز حکومت محب وطن قومی ایجنسیوں کے خلاف الزام تراشی کروا رہی ہے،جب بھی نواز حکومت کے خلاف کسی تحریک کا آغاز ہوتا ہے تو دہشتگرد متحرک ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مگر حکمران اپنے لالچی اور سازشی اتحادیوں کے ذریعے منصوبہ بندی کے تحت ایجنسیوں کے خلاف بیان دلوا رہی ہے ۔

خرم نوا زگنڈا پور نے کہا کہ اگست کے مہینے میں اسی نا اہل حکومت کی سر پرستی میں ہم نے اپنے بے گناہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں ،آج سے دو سال قبل شہدائے ماڈل ٹاؤن کے چہلم میں شرکت کیلئے لاہورآنیوالے کارکنوں کو نواز اور شہباز حکومت کے ایما پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا اور شہید کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے درست کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پنجاب میں بھی آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے ،پنجاب میں معصوم بچوں کا اغوا انتہائی سنگین معاملہ ہے ،بچوں کو اغوا کر کے انہیں برین واشنگ کے بعد خود حملوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :