مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کا کلر سیداں میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان

منگل 9 اگست 2016 23:06

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طر ف سے کلر سیداں میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان ۔13/14اگست کی رات شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طر ف سے کلر سیداں میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

13/14اگست کی رات شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر ہمیں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے ۔ہم نے امسال پاکستان کی آزادی کا دن شاندار منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اور تیرہ چودہ اگست کی رات بارہ بجے آتش بازی کا مطاہرہ کیا جائے گا ۔جس کے لئے خصوصی دعوتیں بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :