اینٹی کرپشن ٹیم کا انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر کے دفتر پر چھاپہ، ٹیم کو دیکھ کر دبیر احمد فرار

منگل 9 اگست 2016 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ ویسٹ نے انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم کو دیکھ کر انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر کی تلاشی لی اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تین سے چار گھنٹے تک ڈپٹی کنٹرولر کے دفتر کی تلاشی لی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کو ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :