چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کا سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی

منگل 9 اگست 2016 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی اوران کی دلجوئی کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ اس ظالمانہ قتل وغارت جس میں معصوم اور نہتے شہریو ں کو نشانہ بنایا گیا کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز/ سیلرز اور سویلینز دکھ کی اس گھڑی میں قوم بالخصوص غمزد ہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نیول چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے بھی ملاقات کی اور اس خون آشام سانحہ پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :