لاہور ،پولیس نے سکیورٹی بہتر بنانے اور سکیورٹی نقائص دور کر نے کیلئے شہر کے تمام تعلیمی اداروں و انتظامیہ کو 13اگست کی ڈیڈ لائن دیدی

منگل 9 اگست 2016 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) لاہور پولیس نے سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اور سکیورٹی نقائص دور کر نے کیلئے شہر کے تمام تعلیمی اداروں انتظامیہ کو 13اگست کی ڈیڈ لائن دیدی ۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وارننگ نوٹس کے بعد ادارہ بند کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تمام ڈویژنل ایس پیز کو خود نگرانی کر نے کے ا حکامات ،سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد بھی کھلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

زرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے شہر کی تمام یونیورسٹیوں ، کالجز ، سکولز اور اکیڈمیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے سروے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو کہ 13اگست تک تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بارے آگاہ کر ینگی اور ان کی مرتب کر دہ رپورٹ پر عملدر آمد کر تے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھلنے یا نہ کھلنے کی اجازت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :