لاڑکانہ میں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

منگل 9 اگست 2016 23:17

لاڑکانہ ۔ 9اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) لاڑکانہ ضلع میں 14 اگست یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس کا آغاز صبح کے وقت مساجد اور دیگر عبادتگاہوں میں ملکی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور قومی اتحاد کے لیے دعاوٴں سے کرکے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو امیر علی میرانی نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہون نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں چراغان اور پرچم کشائی کریں اور 14 اگست کے صبح پرچم کشائی تقریب میں تمام افسران و عملے مرکزی تقریب میں شرکت کرے۔ انہوں نے نساسک افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی اور لائیٹنگ کے بہتر انتظامات کریں۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :