کوئٹہ دھماکے کو 2 روز گزرنے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا
عالمی برادری کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ، بھارت کے نام نہاد صحافی کوئٹہ حملے پر پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کرتے رہے ، کوئٹہ حملے کی منصوبہ بندی جلال آباد میں ہونے کا انکشاف بھارتی وزارت خارجہ کی پاکستانی ہائی کمشنرکو طلب کر کے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد الزام تراشیاں عبدالباسط کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، الزامات سختی سے مسترد کردیئے
منگل 9 اگست 2016 23:18
اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا، ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ،بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد الزام تراشیاں شروع کر دیں تاہم پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپناقبلہ درست کرے ، الزام تراشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،8اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے میں 70سے زائد افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین ، سعودی عرب، ایران،افغانستان،رومانیہ سمیت دیگر ممالک نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم بھارت کی جانب سے اب تک کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا جس پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.