10سال پہلے پھانسی پانے والا پولیس سٹیشن پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 09:43

10سال پہلے  پھانسی پانے والا پولیس سٹیشن پہنچ گیا

ایک چینی شخص نے پولیس سے اپنے جرائم میں ملوث نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ مانگا تو پتا چلا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق اسے 10 سال پہلے اغوا کے جرم میں پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔
گوانگزہو سے تعلق رکھنے والے شن نے جب ملازمت کے حصول کے لیے درکار لازمی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا چاہا تو پولیس نے اسے بتایا کہ وہ تو اغوا کے جرم میں ملوث رہ چکا ہے اور پولیس اسے اس جرم میں پھانسی بھی دے چکی ہے، یعنی شن پولیس ریکارڈ کے مطابق مر چکا ہے۔


یہ غلطی ایک جیسے نام اور ایک سے آئی ڈی کارڈ نمبر کی وجہ ہوئی۔

(جاری ہے)

مجرم شن کو 2006 میں پھانسی دی گئی تھی۔شن کا کہنا ہے کہ وہ اب تک نارمل زندگی گزار رہا تھا، وہ مکاؤ اور ہانگ کانگ بھی بلا کسی دشواری کے آتا جاتا رہا ہے مگر جب اس نے ملازمت کے لیے پولیس رپورٹ کے لیے اپلائی کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو مجرم ہے، جسے پھانسی بھی ہو چکی ہے۔پچھلے ہفتے پولیس کی تحقیقات کے بعد اسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
چین میں 2009 میں 17 لاکھ 10ہزار افراد کے پاس ڈپلیکیٹ آئی ڈی نمبر تھے۔ اب صرف 10افراد کے پاس ڈپلیکیٹ آئی ڈی نمبر ہیں۔حکام کے مطابق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آخری کے چند کیس کیوں حل نہیں ہو رہے۔

متعلقہ عنوان :