کسی نے ڈاکو کو لفٹ نہیں کرائی اور وہ ناکام چلا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 10:35

کسی نے ڈاکو کو لفٹ نہیں کرائی اور وہ ناکام چلا گیا

ساؤتھ کیرولینا کے ایک سٹور میں ڈاکو آیا تو سٹور کلر ک اور گاہکوں نے لٹنے سے صاف انکار کر دیا۔
اینڈرسن کاؤنٹی شیرف کے کیپٹن گارلینڈ میجر نے بتایا کہ اتوار کی شام ایک شخص ٹوبیکو جنگل شاپ میں داخل ہوا اور رقم کا مطالبہ کیا مگر کسی نے بھی اس کی بات پر کان نہیں دھرے، جس کے بعد وہ ڈاکو ناکام و نامراد واپس چلا گیا۔

(جاری ہے)


میجر نے بتایا کہ ڈاکو کلرک کے بعد گاہکوں کی طرف بھی مڑا مگر کسی گاہکوں نے بھی اسے لفٹ نہیں کرائی، جس کے بعد وہ سٹور کے قریب موجود اپنی کار میں بیٹھ کر واپس چلا گیا۔