کسٹمز کی گاڑی کے کھائی میں گر نے سے چار اہلکار جاں بحق ، ایک شدید زخمی

بدھ 10 اگست 2016 11:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) کسٹمزکی گاڑی باہتر موڑ کے قریب موٹر وے پر بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی باہتر موڑ کے قریب موٹر وے پر بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اہلکار مبینہ سمگلروں کی گاڑی کا پیچھا کررہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں میں ڈرائیور عامر‘ کانسٹیبل شکیل‘ اعجاز اور جمیل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :