لاہور پولیس کا سرچ آپریشن،23 مشتبہ افراد زیر حراست

بدھ 10 اگست 2016 11:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دہشت گردی کے پیش نظر سر چ آپریشن کیا ، اس دوران تئیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں گلشن راوی،ساندہ،گلشن اقبال،شیرا کوٹ،سول لائنز اور ریس کورس پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی۔اس دوران تیئس مشکوک افراد کو حراست میں لیکر انہیں تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :