کراچی، سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 90 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 11:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ،گھر گھر تلاشی کے دوران 90 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پی آئی بی غوثیہ کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ رہائشی عمارت کی تلاشی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر تیسر ٹاوٴن میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق آپریشن کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :