وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان اور ملکی سکیورٹی سے متعلق اجلاس،

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر کی شرکت، دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 11:21

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان اور ملکی سکیورٹی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) :وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس جاری ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی سے محفوظ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے نظریے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو ہمارا انداز زندگی بدلنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے کم سے کم وقت میں بہترین نتائج کے لیے وفاقی اور صوبائی انٹیلی جینس اداروں میں کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی سے محفوظ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ ملک صحیح راستے پر گامزن ہے۔ عوام کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے۔

دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں اور قوم میں انتشار اور عدم اتفاق کا بیج بونا چاہتے ہیں۔مگر پوری قوم متحد ہے، اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمداور آئندہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتائج پر بھی غور کیا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے دہشت گردوں کی طرف سے آسان اہداف کو نشانہ بنانے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب اور فاٹا میں فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی جبکہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی حاصل کی گئی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی ممکنہ وجوہات اور سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔