کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے تیسرے روز بھی وکلاء کا یوم سوگ ،،وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 اگست 2016 11:48

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) دہشت گردی واقعہ کے خلاف وکلاء کا یوم سوگ جاری ہے۔لاہور ہائیکورٹ ،سیشن ،سول اور خصوسی عدالتوں میں وکلاء اہم نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن کی قیادت میں وکلاء کا نمائندہ وفد کوئٹہ روانہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ روانگی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ سے پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے۔حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عملی اقدامات کرئے اور کومبنگ آپریشن کو تیز تر کرتے ہوئےدہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :