کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر اینٹری بند کردی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 اگست 2016 11:48

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدائت پر لاہور ہائیکورٹ،علاقائی بنچوں اور پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی سکیورٹی سے متعلق جاری کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر اینٹری بند کر دی گئی ہے۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عدالتوں میں آنے والے وکلاء،سائلین اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی لے رہے ہیں اور کسی کو بھی سکیورٹی کلئیرنس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔