ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پوری قوم متحد ہے،،دنیا بھر میں موجود پاکستانی غم کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 اگست 2016 11:48

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) مانچسٹر میں ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے پاکستانی وکلاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے عدالتی نظام کو کمزور کر نا چاہتے ہیں مگرقومی یکجہتی سے دہشت گردوں کے عزائم جلد خاک میں مل جائیں گے۔

اجلاس میں شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔اجلاس میں کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کی مذمت میں قرار داد بھی منظور کر لی گئی۔بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے ایسسویسی ایشن آف پاکستانی لائیرز پنجاب چیپٹر کے صدر یونس نول کی سربراہی میں نمائندہ وفد کوئٹہ بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :