چینی سیاح کا پرس گم ہوا تو اسے جرمنی کے مہاجر کیمپ میں 12 دن گزارنے پڑے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 11:49

چینی سیاح کا پرس گم ہوا تو اسے جرمنی کے مہاجر کیمپ میں 12 دن گزارنے پڑے

پیدل ہی یورپ کی سیر کرنے کے چکر میں ایک چینی سیاح جب جرمنی پہنچا تو اس کا پرس گم ہوگیا۔ بدقسمتی سے اس چینی شخص کو جرمن یا انگریزی زبان بھی نہیں آتی تھی۔ ائرپورٹ پر اس پرس گم ہوگیا۔پولیس اسٹیشن میں اس نے پرس گم ہونے کی شکایت درج کرانا چاہی تو اسے جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کا فارم دے دیا گیا، جسے اس نے بھر کر واپس پولیس کو دے دیا۔ پولیس نے فارم وصول کر کے اسے 250میل دور ایک مہاجر کیمپ میں بھیج دیا گیا۔

اس کیمپ میں اسے جیب خرچ بھی دیا گیا مگر اس مہاجر کیمپ میں لیو نام کے اس چینی سیاح کو 12دن گزارنے پڑے۔

(جاری ہے)


مصیبت یہ تھی کہ کیمپ میں نہ کوئی اس کی زبان جانتا تھا اور نہ ہی وہ کسی کی۔ چند دن بعد کیمپ کی انتظامیہ میں سے ایک شخص نے نوٹ کیا کہ لیو ہر وقت اپنا پاسپورٹ واپس مانگتا رہتا ہے، جو مہاجر کیمپ میں عجیب بات تھی ۔ مزید یہ کہ اس کا لباس بھی پناہ حاصل کرنے والوں کے مقابلے میں کافی بہتر تھا۔ انتظامیہ میں موجود ایک شخص نے موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے ا س سے بات کی تو معلوم ہوا کہ لیو کو غلطی سے وہاں بھیج دیا گیا ہے۔ اس غلطی کو سدھرتے سدھرتے 12 دن گزر گئے، جس کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے کے مطابق اپنے سفر کو سرانجام نہ دے سکا۔

متعلقہ عنوان :