کوئٹہ کے اسپتال میں دہشت گردی، سعودی عرب کی شدید مذمت

بدھ 10 اگست 2016 11:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سعودی عرب نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو روز قبل ایک اسپتال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور دھماکے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہے اور سعودی عرب اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی پرپاکستانی قوم سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کے ساتھ پاکستان کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ریاض حکومت پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔