ترکی کے بیانات سے تعلقات خراب ہوں گے،امریکا

بدھ 10 اگست 2016 11:51

انقرہ /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے بغاوت میں ملوث ہونے کے بیانات تعلقات میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ امریکا گولن کو بچانے کے لیے ترکی سے تعلقات کو قربان نہ کرے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکی کے میڈیا میں یہ بیانات آرہے ہیں کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پس پردہ ایک امریکی تھنک ٹینک ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ تعلقات کے فروغ میں مددگار نہیں ہیں ۔دوسری جانب ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ کا کہنا تھا کہ امریکا فتح اللہ گولن کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو نہ بگاڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے گولن کو ترکی کے حوالے نہیں کیا تو وہ ایک دہشت گرد کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو قربان کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :