اسلام آباد میں‌کسٹمز کی موبائل گہری کھائی میں‌جا گری ، 4 اہلکار جاں بحق، ایک انسپکٹر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : ٹیکسلا کے قریب کسٹمز موبائل گہری کھائی میں جا گری ۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ تیز رفتاری کے سبب کسٹمز موبائل گہری کھائی میں جا رگری جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار 4 کسٹم اہلکار جاں بحق جبکہ ایک انسپکٹر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی انسپکٹر اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ زخمی انسپکٹر کو صحتیاب ہونے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔