قومی اسمبلی آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منائے گی‘وزیر اعظم سانحہ کوئٹہ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 12:12

قومی اسمبلی آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منائے گی‘وزیر اعظم سانحہ کوئٹہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منائے گی۔ 69ویں یوم تاسیس پرخصوصی قرار داد بھی لائے جانے کا امکان جب کہ وزیر اعظم میان محمد نواز شریف بھی قومی اسمبلی کے اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے قیام کے 69 سال مکمل ہو پر ایک خصوصی قرار داد بھی آنے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم ملک کی مجموعی خصوصاً سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا اجلاس 10 اگست 1947 کو ہوا تھا اور پہلے اجلاس کی صدارت قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم پر اقلیتی رکن جوگندر ناتھ منڈل نے کی تھی۔