فلم”لاہور سے آگے“ کا دلچسپ ٹیزر ریلیز

یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

بدھ 10 اگست 2016 12:20

فلم”لاہور سے آگے“ کا دلچسپ ٹیزر ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست۔2016ء) پاکستانی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کے سیکوئل ’لاہور سے آگے‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، جو نہایت دلچسپ معلوم ہوتا ہے۔اس ٹیزر میں فلم کی مرکزی اداکارہ صبا قمر اور یاسر حسین کو متعارف کروایا گیا، جو کئی خوبصورت جگہوں پر سفر کرتے نظر آئے۔ٹیزر میں صبا قمر اور یاسر حسین کافی دلکش نظر آرہے تھے تاہم اگر کسی چیز کی کمی نظر آئی تو وہ یاسر حسین کی کامیڈی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یاسر حسین فلم ’کراچی سے لاہور‘ میں اپنی شاندار کامیڈی سے کافی مقبول ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں اس کے سیکوئل میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی۔کچھ ماہ قبل صبا قمر کا اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہی ہوں، میرا تعلق ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے ہے اور سکون حاصل کرنے کے لیے میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہوں۔وجاہت روٴف کی ہدایات میں بنی فلم ’لاہور سے آگے‘ کا مکمل ٹریلر جلد مداحوں سے شیئر کیا جائے گا۔یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :