امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بھائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

بدھ 10 اگست 2016 12:27

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بھائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست۔2016ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بھائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا-وہ نئی فلم ”آئی ٹی“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم 23 ستمبر کو ریلیز ہو گی-کہانی ہے کامیاب ترین بزنس مین مائک ریگن کی جو خوبصورت بیوی اور بیٹی کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے اچانک مچ جاتی ہے اس میں ہلچل۔

مائیک کی ان بن ہوجاتی ہے اس کی کمپنی کے ایڈ پورٹر آئی ٹی کنسلٹنٹ سے جو ہیکنگ میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ ہیکر مائیک کی بیٹی پر رکھتا ہے نظر اور ٹیکنالوجی کے ذریعیریگن خاندان کی زندگیوں اور بزنس کو بناتا ہے نشانہ۔کیا ہیکر ایڈ پورٹر کردے گا مائیک کو برباد یا پھر آجائے گا قانون کی گرفت میں یہی ہے کلائمکس جس پر سے پردہ اٹھے گا 23 ستمبر کو۔

متعلقہ عنوان :