یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 10 اگست 2016 12:32

لندن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی ترسیل میں استحکام ہے۔لندن میں یورپی یونین کے تلوں کے تیل کے نومبر سے جنوری کیلئے سودے 5-10 یورو کم ہوکر 710-712 یورو فی ٹن رہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے سویابین آئل کے سودے 1.4 فیصد اضافے کے بعد 31.45 سینٹ فی پونڈ رہے۔آر بی ڈی پام اولین کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا۔ پام اولین کے اکتوبر سے دسمبر تک کے سودے 12.50-17.50 ڈالر بڑھ کر 627.50 ڈالر فی ٹن رہی۔یاد رہے کہ جولائی کے دوران چین نے 4,50,000 ٹن ویجیٹیبل آئل درآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :