ایشیاء ، فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ گر گئے،برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ

بدھ 10 اگست 2016 12:35

ٹوکیو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ایشیاء کی فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ کے نرخ گر گئے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہوا۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر کی شرح تبادلہ کے نرخ بدھ کو 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 101.44 ین رہے جو نیویارک میں 101.88ین تھی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو ٹریڈ میں یورو کے تبادلے 1.1154 ڈالر اور12.90ین رہی۔ڈالر کے مقابلے میں جنوبی کورین وون کی قدر0.7 فیصداور تائیوانی ڈالر اور ملائشین رنگٹ کی قدر بھی0.5 فیصد اوپر گئی۔تھائی باھت،سنگا پور،فلپائنی پیسوس اور انڈونیشی روپیہ کی قدر بھی ڈالر کے مقابلے بہتر ہوئی۔برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ 1.3085 ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :