شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے نرخوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

بدھ 10 اگست 2016 12:36

شکاگو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے نرخوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

سویابین کے نومبر کیلئے سودے 3 سینٹ بڑھ کر 9.88 ڈالر فی بشل رہے۔امریکی محکمہ ذراعت کے مطابق مارکیٹ میں دنیا کے مختلف علاقوں کیلئے سویا بین کی 2016-17 کی فصل کے 1,20,000 ٹن کے سودے ہوئے۔