امریکا ریو اولمپکس2016 میڈل سٹینڈنگ پر بدستور سر فہرست

بدھ 10 اگست 2016 12:36

امریکا ریو اولمپکس2016 میڈل سٹینڈنگ پر بدستور سر فہرست

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ریو اولمپکس میں امریکا سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ بدستور برقرار ہے، امریکہ 9 طلائی، 8 چاندی اور 9 کانسی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ چین دوسرے اور ہنگری تیسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا نو سونے، آٹھ چاندی اور نو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور وہ مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

چین بھی 8 طلائی تمغے حاصل کر چکا ہے اور وہ پوائٹنس ٹیبل پر مجموعی طور پر 17 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین 3 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے جیتے ہیں اس طرح وہ 17 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ہنگری چار طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا چار سونے اور پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، روس تین سونے، چھ چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسکے مجموعی تمغوں کی تعداد 12 ہے، اٹلی تین سونے، چار چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ، جنوبی کوریا تین سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ، جاپان تین سونے، ایک چاندی اور دس کانسی کے تمغے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ، فرانس دو طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ، تھائی لینڈ دو طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ، انگلینڈ گیارہویں، جرمنی بارہویں، سویڈن 13ویں، میزبان برازیل 14ویں، چائنیز تائپے 15 ویں، بیلجیئم، یونان، ہالینڈ 16ویں، ارجنٹائن ، کولمبیا، کروشیا، کوسوو، سلوانیہ اور ویتنام پوائنٹس ٹیبل پر 19 ویں نمبر پر ہیں اور یہ ملک ایک ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :