راس الخیمہ: جعلی اشیاء کے کاروبار میں ملوث تین ایشیائی شہری گرفتار ، 35ملین درہم کی جعلی اشیاء ضبط

بدھ 10 اگست 2016 12:38

راس الخیمہ: جعلی اشیاء کے کاروبار میں ملوث تین ایشیائی شہری گرفتار ..

راس الخیمہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): راس الخیمہ سپیشل پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایک بنگلے پر چھاپہ مارکر جعلی اشیاء کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 35ملین درہم کی جعلی اشیاء پکڑی گئی ۔تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کی سپشیل ٹاسک فورس نے ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تو اس میں ہر کمرے میں جعلی اشیاء کے کارٹن پڑے تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دو کمروں سے اس کاروبار میں ملوث تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک فلپائینی خاتون اور دو فلپائینی شہری شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بنگلے کو جعلی اشیاء سٹور کرنے کے لیئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ اسکے بعد جعلی اشیاء کو دوسری جگہوں پر لے جاکر نئی پیگنگ کر کے بیچا جاتا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے .