ریو اولمپکس،امریکن کیٹی لیڈیکے نے ویمنز سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل میں طلائی تمغہ جیت لیا

بدھ 10 اگست 2016 12:41

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) امریکن پیراک کیٹی لیڈیکے نے ریو اولمپکس میں ویمنز سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس طرح میڈل سٹینڈنگ میں امریکہ سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

امریکن پیراک کیٹی لیڈیکے نے مینز200 میٹر فری سٹائل میں مقررہ فاصلہ 1:53.73 سکینڈز میں طے کرکے اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں سویڈن کی سارہا نے دوسری اور امریکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلین ایما مک کیون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ میڈل سٹینڈنگ میں امریکہ 9 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :