چین نے عوامی احتجاج کے بعد فرانس کے تعاون سے جوہری منصوبے پر کام معطل کردیا

بدھ 10 اگست 2016 12:42

بیجنگ ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) چین میں حکام نے عوامی احتجاج کے بعد فرانس کے تعاون سے جوہری منصوبے پر کام معطل کردیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے شہر لیانگ ینگ گانگ میں سینکڑوں افراد نے فرانس اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے ری پراسیسنگ فیسلیٹی کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ لیانگ ینگ گانگ مشرقی صوبہ جیانگ سو میں واقع ہے اور یہاں پر پہلے سے ہی ایک بڑا جوہری پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عوامی احتجاج کے بعد حکام نے اس منصوبے پر کام روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :