سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 اگست کو کھیلا جائے گا

بدھ 10 اگست 2016 12:44

کولمبو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 اگست سے سنہالیز سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پالے کیلی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 106 اور گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، دوسرا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا ایک روزہ میچ 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 6 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹی 20 میچ 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :