بر سیم کی دیسی اقسام میں پیداوار ی صلاحیت بہت کم ہو تی ہے ،زرعی ماہرین

بدھ 10 اگست 2016 12:44

سلانوالی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ برسیم موسم سرما کے چا ر ہ میں بڑ ی اہمیت کا حامل چار ہ ہے یہ صوبہ پنجاب میں آبپاش علاقوں میں وسیع رقبہ پر کا شت کیا جاتا ہے۔ ا س میں لحمیات 18فیصد اوردوسرے غذائی اجزاء بھی مناسب مقدارمیں پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں کا شت کا ر مقامی دیسی اقسام کا شت کرتے ہیں ا س لیے ا ن کی پیداوار ی صلاحیت بہت کم ہو تی ہے کیونکہ بر سیم کی ان اقسام میں بر سیم کے جڑ کے اکھیڑ ے کے خلا ف قوت مدافعت کم ہو تی ہے ا س لیے برسیم کے سبز چا ر ے کی پیداوار کے کمی کے عوامل میں جڑ کے اکھیڑ ے کی بیماری اولین حیثیت رکھتی ہے یہ جڑ پر حملہ کرنے وا لی بیمار ی ہے جڑ کے علاوہ تنوں کوبھی متاثرکرتی ہے جس کی و جہ سے چا ر ے کی فصل بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

فرور ی اورمارچ میں با ر ش کے ایام میں متاثر ہ زمینوں میں برسیم کے جڑ کے اکھیڑ ے کی بیمار ی کا شدید حملہ ہوتا ہے۔ زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ برسیم کی دیسی اورمقامی اقسا م جو اس بیمار ی سے متاثر ہوں ا ن کی کا شت سے گریز کیاجا ئے۔

متعلقہ عنوان :