نامیاتی کھادیں زمین کے لیے مفید ہیں،زرعی ماہرین

بدھ 10 اگست 2016 12:44

سلانوالی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوں کے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوں کوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہیں یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہیں نامیاتی کھادیں زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے اس میں پانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوں تک جانے میں مددکرتی ہیں غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میں کمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوں کوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔