چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کا مقصد جی 20 سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 10 اگست 2016 13:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی کے دورہ بھارت کا مقصد چین میں آئندہ ہونے والے جی 20 سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے بھارتی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے کہا کہ چین اور بھارت کے صدور کے دوطرفہ دوروں سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دونوں ممالک کے حق میں مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔چین ستمبر میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور بھارت اس سال اکتوبر میں برکس سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کے وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کا مقصد بھارتی قیادت کے ساتھ ان دو اجلاسوں سے متعلق معاملات پر بات چیت کرنا ہے ۔ وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے بھی بھارتی رہنماوٴں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔اس نے کہا کہ چین اور بھارت دنیا میں نئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں ہیں اور دونوں ممالک کو اس سلسلے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے۔۔