کابل۔ تدریسی عملے کے دو ارکان کے اغوا کے بعد امریکی یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل

بدھ 10 اگست 2016 13:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) افغانستان کی امریکی یونیورسٹی نے اپنے تدریسی عملے کے دو ارکان کے اغوا کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر شائع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ء شدہ تدریسی عملے کے دو ارکان کی فوری اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے افغان حکام کے ساتھ ساتھ کابل میں متعلقہ سفارتی مشنوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور مغوی لیکچررز کی بازیانی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی جلد اپنی تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔ یونیورسٹی کے صدرمارک کا کہنا ہے کی اس خبرنے ہمیں ھلا کر رکھ دیا ہے اور یونیورسٹی کے اہلکاروں اور طلبہ کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے چوکس رہیں گے ۔افغان حکام کیمطابق اتوار کی شام نامعلوم افراد یونیورسٹی کے قریب روڈ سے ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی لیکچرر کو اغوا کیا تھا تاھم کسی گروہ نے اب تک ان کے ا غوا ء کی ذمہ داری قبول کی ہے۔۔