علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ،پاکستان افغانستان و ایشیا کیلئے معاشی حب ثابت ہوسکتا ہے، احسن اقبال

بدھ 10 اگست 2016 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ، سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان وسطی ایشیا ء سے تجارتی تعلقات بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا،پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہے،پاکستان افغانستان وسطی ایشیا اور چین کے لئے معاشی حب ثابت ہوسکتا ہے، پاک افغان سنٹرل ایشین ریپبلکن سٹیٹس ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سمٹ سے خطاب انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں وہی ملک زیادہ بہتر جانیجاتے ہیں جن کی معاشی صورتحال مستحکم ہے ،نجی شعبے کو ملکی ترقی کے لئے آنا ہو گا حکومت کاکام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ، پاکستان اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، معاشی میدان میں ا صلاحات کی بدولت عالمی دنیا میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی کے خاتمے کی کوششیں جاری رہیں گی ،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا ، حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بہتری پر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بے شمار مشترکہ روایات ہیں ،پاکستانیوں اور افغانیوں کے کھانے اور کپڑے ایک جیسے ہیں ،سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان وسطی ایشیا سے تجارتی تعلقات بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ،پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہے ،پاک افغان سنٹرل ایشین ریپبلکن سٹیٹس ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سمٹسے علاقائی تعاون اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ،پاکستان افغانستان وسطی ایشیا اور چین کے لئے معاشی حب ثابت ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاسا .1000اور ٹاپی جیسے انفرااسٹرکچر منصوبے شروع کیئے ہیں ،وسائل کے تناسب سے علاقائی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ نہیں مل رہا ،گر انفرااسٹرکچر کے مسائل حل ہو جائیں تو تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکتا ہے ،انتظامی شعبے میں بھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیا اور پاکستانی تجارتی اداروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ جب نالج سے ایکشن کی طرف بڑھا جائے ۔