اولمپکس 2016: تمام کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری
امریکہ کے مزید چار طلائی تمغے 2فیلپس نے جیتے
بدھ 10 اگست 2016 13:11
(جاری ہے)
اولمپکس میں مائیکل فیلپس کے تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی اور چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں فیلپس نے دو سو میٹر بٹرفلائی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے تیراک لی کلوس کو ہرا کر 2012 کے لندن اولمپکس میں اسی مقابلے میں اپنی شکست کا بدلہ بھی لیا۔
انھوں نے چار ضرب دو سو میٹر مقابلے میں امریکی ٹیم کو طلائی تمغہ دلوایا جبکہ برطانیہ کی ٹیم نے اس مقابلے میں چاندی جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔امریکہ کو دن کا تیسرا طلائی تمغہ بھی تیراکی میں ہی ملا جب خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلہ جیتا۔ یہ کیٹی کا انفرادی طور پر ریو میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔کیٹی نے اس دوڑ میں سویڈن کی سارہ سوسٹروم کو شکست دی جبکہ کانسی کا تمغہ آسٹریلیا کی ایما میکوین کے حصے میں آیا۔جمناسکٹس میں امریکی خواتین کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی خواتین کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔19 سالہ امریکی جمناسٹ سمون بائلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بائلز کو رومانیہ کی نادیہ کومانیچی کے بعد جمناسٹکس کی تاریخ کی سب سے بڑی سٹار قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی جمناسٹ سمون بائلز کو رومانیہ کی نادیہ کومانیچی کے بعد جمناسٹکس کی تاریخ کی سب سے بڑی سٹار قرار دیا جا رہا ہیتاہم چوتھا دن تمام امریکی کھلاڑیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور امریکہ کی سٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز یوکرین کی الینا سویتولینا سے ہار کر اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔سرینا اس میچ میں منتشر اور برہم نظر آئیں اور انھوں نے میچ کے دوران 37 غلطیاں کیں جو ان کے لیے مہنگی ثابت ہوئیں۔میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود چین نے مقابلوں کے چوتھے دن تین طلائی تمغے حاصل کیے۔سنکرونائزڈ ڈائیونگ کے دس میٹر پلیٹ فارم مقابلے میں چینی کھلاڑیوں نے لگاتار پانچویں اولمپکس مقابلوں میں اپنے ملک کو طلائی تمغہ دلوایا۔اس کے علاوہ ویٹ لفٹنگ میں چین کے 22 سالہ شی زیہونگ نے 69 کلوگرام وزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر 352 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ویٹ لفٹنگ میں چین کا تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ہنگری کی ’خاتونِ آہن‘ کہلانے والی کاتنکا ہوسو نے دو سو میٹر انفرادی میڈلی میں اول نمبر پر آ کر اپنے طلائی تمغوں کی تعداد تین تک پہنچا دی۔ انھی کی بدولت ہنگری کل چار طلائی تمغوں کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ادھر فیلڈ ہاکی کے مقابلوں میں پول بی کے ایک میچ میں انڈیا نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے پر دو گول سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں انڈیا جرمنی سے ہار گیا تھا۔چوتھے دن کے اختتام پر امریکہ نو طلائی، آٹھ نقرئی اور کانسی کے نو تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چین آٹھ طلائی، تین نقرئی اور کانسی کے چھ تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ہنگری چار طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا چوتھے اور روس پانچویں نمبر پر ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.