سرینا ولیمز کے ستارے گردش میں ،ریو اولمپکس سے باہر ہو گئیں

بدھ 10 اگست 2016 13:11

سرینا ولیمز کے ستارے گردش میں ،ریو اولمپکس سے باہر ہو گئیں

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز ریو اولمپکس میں خواتین کے سنگل مقابلوں کے تیسرے راوٴنڈ میں ہی یوکرین کی ایلینا سیویٹولینا سے ہارنے کے بعد اولمپکس سے باہر ہو گئی ہیں۔عالمی نمبر 20 ایلینا سیویٹولینا نے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو چھ، چار اور چھ، تین سے شکست دی۔خواتین کے سنگل مقابلوں کے تیسرے راوٴنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے پانچ مرتبہ ڈبل فالٹ کیا جس سے ان کی مشکل میں اضافہ ہوا اور وہ شدید کوشش کرتی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سرینا ولیمز اور ان کے بہن وینس ولیمز کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اتوار کے روز جمہوریہ چیک کی لوشیا سیفارووا اور باربورا سٹریکووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سرینا ولیمز کے علاوہ ریو اولمپکس میں جس بڑے کھلاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ نواک جوکووچ ہیں جنھیں مردوں کے سنگل اور ڈبل مقابلوں میں شکست ہو چکی ہے۔34 سالہ سرینا ولیمز کے اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد سر فہرست آٹھ کھلاڑیوں میں سے صرف دو ہی ان مقابلوں میں رہ گئی ہیں جن میں انجلیک کربر اور میڈیسن کیز شامل ہیں۔کوارٹر فائنل میچوں میں اب کربر کا مقابلہ برطانیہ کی جوہاننا کنٹین سے ہوگا

متعلقہ عنوان :