پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری شہریوں کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 10 اگست 2016 13:16

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست - 2016ء) پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری شہریوں کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں شہر اندھیروں میں ڈوب گیا کاروباری زندگی مفلوج شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے سارا دن بجلی نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبار بری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا ماہانہ کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں سارا دن بجلی نہیں ہوتی اور جب گھر جائیں تو اندھیروں میں ہی کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوسری طرف طلباء و طالبا ت کی پڑھائی میں شدید دشواری کا سامنا ہے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نواز حکومت کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے بجلی نہ ہونے سے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا اعلانات تک کرنا گوارہ نہ کیا ہے اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس سے تاجر، شہریوں،اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :