فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین کلب ٹرانسفر ہوگیا

بدھ 10 اگست 2016 13:17

فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین کلب ٹرانسفر ہوگیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے فرانس کے اسٹارکھلاڑی پال پوگبا کواٹلی کے کلب جووینٹس سے 8 کروڑ 90 لاکھ پاوٴنڈ میں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔پال پوگبا فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، جووینٹس نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ویلز کے مشہور کھلاڑی گیراتھ بیل نے اسپین کے ریال میڈرد کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کرتے ہوئے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا تھا تاہم اب پوگبا نے ان کے ریکارڈ کو اپنے نام کر دیا۔

اطالوی کلب جووینٹس کے لیے کھیلنے والے پوگبا کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس وقت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جب لوئس وین گال ان کے منیجر تھے لیکن یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب جوز مورینہو نے چارج سنبھالا۔

(جاری ہے)

پوگبا نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں جبکہ ریال میڈرڈ نے بھی انھیں پانے کی کوششیں کی تھیں۔ویلز کے فٹ بالر گیراتھ بیل انگلش کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کے لیے کھیلتے تھے تاہم اسپین کے چمپیئن کلب ریال میڈرڈ نے انھیں 2013 میں اس وقت سب سے زیادہ ادائیگی کرتے ہوئے انھیں حاصل کیا تھا۔

بیل نے ریال میڈرڈ میں اپنی موجودگی کو ثابت کرتے ہوئے حال ہی میں ایٹلٹکو میڈرڈ کے خلاف چمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے دنیا کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کو انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے حاصل کیا تھا جو فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔رونالڈو نے 2009 میں ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد وہ کلب کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ کلب کو دومرتبہ چمپیئنز لیگ جتوا کر ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گونزالو اٹلی کے کلب نیپولی کے لیے کھیلتے تھے تاہم گزشتہ ماہ انھیں اٹلی کے ہی کلب نیپولی نے مقامی طور پر سب سے مہنگا سودا کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔28 سالہ گونزالو اس سے قبل ریال میڈرڈ کے لیے بھی کھیل چکے ہیں تاہم اطالوی سیری اے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کے بعد انھیں جووینٹس نے حاصل کرلیا۔

لوئس سواریز 7 کروڑ 50 لاکھ پاوٴنڈورلڈ کپ 2014 میں اٹلی کے کھلاڑی جورجیو چیلینی کو دانتوں سے کاٹنے کے شرم ناک عمل کے بعد ہسپانوی کلب بارسلونا لوئس سواریز سے معاہدے کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن کلب نے انھیں حاصل کیا۔سواریز کے پہلے ہی سیزن میں کلب نے جووینٹس کو شکست دے کر چمپیئنز لیگ کا ٹائٹل حاصل کرلیا تھا۔انھوں نے میسی اور نیمار کے ساتھ مل کر لالیگا کی مہم میں ریکارڈ بناتے ہوئے 122 گول کئے ہیں۔

نیمار 7 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار پاوٴنڈبارسلونا نے برازیل کے نوجوان اسٹرائیکر نیمار سے 2013 میں معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ورلڈ کپ 2014 کے دوران زخمی ہوکر کچھ عرصے کے لیے باہر ہوگئے تھے۔نیمار نے 2014 میں انجری سے واپسی کے بعد بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اسی سال چمپیئنز لیگ کے فائنل میں جووینٹس کے خلاف فائنل میں شاندار گول کیا تھا جبکہ لالیگا اور کوپا ڈیل رے میں بھی بارسلونا کے لیے کامیابیاں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :