اظہرعلی کوآؤٹ کرنا انگلینڈ کیلئے مشکل ہوتا ہے:جیمز اینڈرسن

بدھ 10 اگست 2016 13:21

اظہرعلی کوآؤٹ کرنا انگلینڈ کیلئے مشکل ہوتا ہے:جیمز اینڈرسن

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست۔2016ء )انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں اظہر علی سب سے بہتر اور بہت عرصے سے اچھی بیٹنگ کررہے ہیں،انہیں آؤٹ کرنا ہمارے لیے مشکل ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست 34سالہ اینڈرسن نے کہا کہ اظہر کو آؤ ٹ کرنا ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے ،چوتھے ٹیسٹ میں بھی ان کی وکٹ اہم ہوگی، اظہر ایک متوازن کھلاڑی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسی کے باعث ان کیخلاف باؤلنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول میں کھیلا جائیگا۔