پابندی کی شکار پاکستانی فلم “مالک” کی دوبارہ نمائش کی تاریخ منظر عام پر آگئی

بدھ 10 اگست 2016 13:22

پابندی کی شکار پاکستانی فلم “مالک” کی دوبارہ نمائش کی تاریخ منظر عام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان میں بندش کا شکار عاشر عظیم کی فلم “مالک ” 26 اگست 2016 کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ جبکہ جنوبی امریکہ میں اس نمائش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں فلم کی نمائش بیک وقت کے 8 سینما گھروں سے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں بھی فلم 8 سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ 8اپریل 2016 کو ریلیز ہونے والی فلم “مالک ” پاکستان کی سیاست پر بنائی گئی فلم تھی۔ ریلیز کے فوراََ بعد پاکستان بھر میں اس کی نمائش پر وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ عوامی سطح پر فلم کے ٹریلر کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ پاکستان میں فلم کی نمائش کے لیے عاشر عظیم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ پاکستان میں رہنے والے شائقین کو ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :