الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی اور تجدید کا کام شروع کر دیا‘ وفات پانے والے ووٹرز کا اخراج اور نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کا کام 20 دن میں مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 13:25

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی اور تجدید کا کام شروع کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی اور تجدید کا کام آج سے شروع کر دیا ہے، انتخابی فہرستوں کو 29 اگست تک از سر نو مرتب کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفات پانے والے ووٹرز کا اخراج اور نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کا کام 20 دن میں مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرے گا۔

تصدیق کے بعد ووٹر فہرستیں مرتب کرنے کا عمل 30 اگست سے شروع ہو کر 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تصدیق شدہ فہرستیں20 ستمبر سے 10 اکتوبر تک الیکشن کمیشن اور رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں عوامی جائزے کے لئے آویزاں کی جائیں گی۔ اس دوران ووٹرز اپنے ووٹ کی درستگی اور منتقلی بھی کرا سکیں گے۔الیکشن کمیشن ووٹرز فہرستوں کو 20 اکتوبر تک حتمی شکل دے کر نادرا کے حوالے کرے گا۔اور نادرا ایک ماہ میں تمام ڈیٹا کی انٹری کرکے حتمی ووٹرز فہرستیں کی اشاعت کا کام 24 نومبر تک مکمل کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ ہے جبکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔