اینڈی مرے نے دوسرے مرحلے کے میچ میں ارجنٹائن کے یوآن مناکو کو ہرا کر کامیابی حاصل کرلی

بدھ 10 اگست 2016 13:41

اینڈی مرے نے دوسرے مرحلے کے میچ میں ارجنٹائن کے یوآن مناکو کو ہرا کر ..

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)عالمی نمبر دو اینڈی مرے نے مردوں کے انفرادی مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے میچ میں ارجنٹائن کے یوآن مناکو کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کا یوآن مناکو کے خلاف جیت کا اسکور 3-6 اور1-6 رہا ‘اس سے قبل لندن اولمپکس 2012 کے دفاعی چمپئن اینڈی مرے نے سربیا کے وکٹر ٹروئیوکی کو 3-6 اور 2-6 سے باآسانی ہرایا تھااْدھر عالمی نمبر تین رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریو اولمپکس کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچنے کا پروانہ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی کھلاڑی نڈال نے مینز سنگلز کے دوسرے راوٴنڈ میں اٹلی کے اینڈریاس سیپی کے خلاف 3-6 اور 3-6 سے فتح اپنے نام کی۔انجری کے باعث 2 ماہ بعد مقابلوں میں واپسی کرنے والے نڈال نے ابتدائی مچ میں ارجنٹائن کے فیڈریوکو ڈیلبونس کو ہرا کر میگا ایونٹ میں شاندار آغاز کیا خیال رہے کہ رافیل نڈال مینز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں ‘نڈال اور ان کے ہم وطن کھلاڑی مارکو نے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کی جوڑی اولیور مارچ اور الیگزینڈر پایا کو شکست سے دوچار کیا۔رافیل نڈال کو بیجنگ اولمپکس 2008 میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔