حویلی لکھا‘مبینہ پولیس مقابلہ میں جیل سے فرار ہونے والا خطر ناک اشتہاری اور اس کی ساتھی ہلاک

بدھ 10 اگست 2016 13:43

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) مبینہ پولیس مقابلہ میں جیل سے فرار ہونے والا خطر ناک اشتہاری،، پار،،تنویر عرف تنی اور اُس کا ساتھی علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے،خفیہ اطلاع پے پولیس نے چھاپہ مارا تو فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں ڈاکو ہلاک،ایلیٹ فورس کا ایک جوان بھی زخمی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے کچھ عرصہ قبل اوکاڑہ جیل توڑ کر فرار ہونے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے اہم سیاسی راہنماء ملک اسلم چنا کے قتل میں ملوث خطر ناک ڈاکو تنویر وٹو عرف تنی اور اُس کے ساتھی شیرازی کے بارے میں خفیہ اطلاع پے چھاپہ مارا تو ملزمان نے آگے سے پولیس پارٹی پے شدید فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ا یلیٹ فورس کا ایک جوان زخمی تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں خطر ناک مبینہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے ،دریں اثناء تنویر عرف تنی وٹو علاقہ بھر کے لئے دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اور علاقہ میں چوری ڈکیٹی اور قتل کی سنگین متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ سا تھ ساتھ کچھ عرصہ قبل اوکاڑہ جیل سے بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :