شہباز تاثیر اغوا ء کیس ری اوپن،سابق گورنر پنجاب کے بیٹے کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

بدھ 10 اگست 2016 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شہباز تاثیر اغوا ء کیس ری اوپن کردیا، شہباز تاثیر کو 22اگست کو پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت بھی کردی ۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد انکے اغوا ء کا کیس دوبارہ ری اوپن کردیا ہے۔

عدالت نے شہباز تاثیر کو 22اگست کو طلب کرتے ہوئے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔پولیس سے کیس سے متعلق شواہد اور تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو اگست 2011ے میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا ء کے تقریباً پانچ سال بعد بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہوئے تھے۔