اقوام متحدہ کا حلب میں فی الفور عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

بدھ 10 اگست 2016 13:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ نے شام کے شمالی شہر حلب میں فوری طور پرانسانی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران باغیوں اور اسدی فوج کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں شہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بیس لاکھ مکینوں کو پانی کی قلّت کا سامنا ہے اور برقی رو بھی معطل ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے شام کے لیے انسانی رابطہ کار یعقوب ایل ہیلو اور اقوام متحدہ کے انسانی امور کے علاقائی رابطہ کار کیوین کینیڈی نے ایک بیان میں کہاکہ یو این کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ اگر برقی رو اور آب رسانی کے نظام کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو اس کے لاکھوں شہریوں کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے۔اقوام متحدہ کے تحت حقوقِ اطفال کے ادارے یونیسیف نے بچوں کو درپیش خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ شدید گرمی کی لہر میں پانی کی قلّت اور بجلی کی بندش سے بچے پانی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :