دنیا میں صرف 20 ہزار شیر باقی رہ گئے

بدھ 10 اگست 2016 14:08

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) دنیا بھر میں گزشتہ روز شیروں کا عالمی دن منایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ شیروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پوری دنیا میں یہ دن منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کا آغاز افریقن لائن اینڈ انوائرنمنٹ ریسرچ ٹرسٹ کی طرف سے تین برس قبل کیا گیا تھا۔ افریقی اور ایشیائی شیروں کی آبادی گزشتہ 20 برس کے دوران 40 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے جنگلوں میں شیروں کی آبادی محض 20 ہزار تک محدود ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :